سورة البروج - آیت 20

وَاللَّهُ مِن وَرَائِهِم مُّحِيطٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اللہ تعالیٰ نے انہیں ہر طرف سے گھیر رکھا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (20) میں کفار قریش کو مزید دھمکی دیتے ہوئے اللہ نے فرمایا کہ وہ ان کے کارہائے بد کو ایک ایک کر کے لکھ رہا ہے، ان کی کوئی حرکت اور ان کا کوئی عمل اس سے مخفی نہیں ہے، وہ لوگ ہر وقت اور ہر حال میں اس کے قبضہ قدرت میں ہیں، اس سے بھاگ کر ان کے لئے کوئی جائے پناہ نہیں۔