سورة الانشقاق - آیت 19

لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کہ) یقینا تم سب ایک امر مقدر کے ماتحت ہو، ضرور ہے کہ انقلاب لیل ونہار کے ان مراتب ثلاثہ کی طرح تم بھی یکے بعد دیگرے منازل تغیر وتبدل سے گزرو۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(19)کہ موت کے بعدتم ہمیشہ کے لئے ختم نہیں ہوجاؤ گے بلکہ بلاشبہ تم کئی احوال و اطوار سے گزرو گے، موت کے بعدتم دوبارہ زندہ کئے جاؤ گے، پھر میدان محشر میں اکٹھا کئے جاؤ گے پھر تمہارا حساب ہوگا اور پھر تم اپنے نیک و بد اعمال کے مطابق بدلہ دیئے جاؤ گے، اگر تم نے دنیا کی زندگی میں نیک اعمال کئے ہوں گےتوجنت اور اس کی نعمتوں سے نوازے جاؤ گے اور اگر کفر و شرک اور دیگر معاصی سے تمہارے نامہ ہائے اعمال بھرے ہوں گے تو تمہارا ٹھکانا جہنم ہوگا۔