سورة المطففين - آیت 32
وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَضَالُّونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے بلاشبہ یہ بہکے ہوئے لوگ ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(32)مجرمین قریش جب مسلمانوں کو دیکھتے تو ان کی طرف اشارہ کر کے کہتے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آباء و اجداد کا دین چھوڑ دیا ہے اور محمد کا دین قبول کر کے راہ حق سے برگشتہ ہوگئے ہیں۔