سورة المطففين - آیت 31

وَإِذَا انقَلَبُوا إِلَىٰ أَهْلِهِمُ انقَلَبُوا فَكِهِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جب یہ (مجرم) اپنے گھروں کو لوٹتے (ان کا تزکرہ کرکے) مزے لیتے تھے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(31)اور جب اپنی مجلسوں سے اٹھ کر اپنے گھروں اور بال بچوں کی طرف چلتے تھے تب بھی مومنوں کا مذاق اڑاتے تھے ان کی عیب جوئی کرتے تھے اور خوب چٹخارے لیتے تھے۔