سورة المطففين - آیت 24

تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اگر تم انہیں دیکھو تو خوشحالی کی تازگی ان کے چہروں سے نمایاں ہوگی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(24)اور ان کا رب انہیں جن نعمتوں سے نوازے گا اور جو عزت بخشے گا اس کے بارے میں سوچ سوچ کر دل ہی دل میں نہایت خوش ہوں گے اور ان بیش بہا نعمتوں کی وجہ سے خوشی کے آثار ان کے چہروں پر عیاں ہوں گے۔