سورة الإنفطار - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورۃ الانفطار مکی ہے، اس میں انیس آیتیں اور ایک رکوع ہے ۔ تفسیر سورۃ الانفطار نام : پہلی آیت میں ہی لفظ ” انفطرت“ آیا ہے، جو ” الانفطار“ سے ماخوذ ہے، جس کا معنی پھٹنا ہے چونکہ اس سورت میں روز قیامت آسمان کے پھٹنے کا ذکر ہے، اسی لیے لفظ ” الانفطار“ اس کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت بالا تفاق مکی ہے، ابن عباس اور ابن زبیر (رض) سے یہی مروی ہے۔