سورة التكوير - آیت 26
فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھرتم کدھر جارہے ہو؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(26)اے اہل قریش ! تم نے میرے نبی اور میرے قرآن پر جتنے اتہامات دھرے، سب کی نفی ہوچکی اور سب کی تردید کی جا چکی اس کے بعد بھی اگر تم حق کو قبول نہیں کرتے، تو تمہارے لئے ضلالت و گمراہی کے سوا کوئی راہ باقی نہیں رہ گئی ہے، اس لئے تم ہٹ دھرمی سے باز آجاؤ اور حق کو قبول کرلو۔