سورة عبس - آیت 17
قُتِلَ الْإِنسَانُ مَا أَكْفَرَهُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
غارت ہوجائے انسان وہ کیسا سخت منکر حق ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(17)اوپر کی آیتوں میں صنادید قریش کے کبر وغرور کا حال بیان کرنے کے بعد، اب اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں کو ان کافروں کے حال پر حیرت و استعجاب کی دعوت دے رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کافر انسان کے لئے ہلاکت و بربادی ہے اسے کبر و غرور پر کون سی بات ابھارتی ہے۔