سورة النازعات - آیت 45

إِنَّمَا أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَاهَا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بس آپ تو صرفاس کو خبردار کرنے والے ہیں جو اس (قیامت) سے ڈرتا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(45) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) سے فرمایا کہ آپ کا کام پیغام رسانی ہے آپ کی ذمہ داری یہ نہیں ہے کہ لوگوں کو قیامت کی آمد کا یقینی وقت بتائیں، اس کا علم تو صرف آپ کے رب کو ہے۔