سورة النسآء - آیت 87
اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ لَيَجْمَعَنَّكُمْ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ ۗ وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ حَدِيثًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(یاد رکھو) اللہ ہی کی ایک ذات ہے۔ کوئی معبود نہیں مگر صرف وہی۔ وہ ضرور تمہیں قیامت کے دن (اپنے حضور) اکٹھا کرے گا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں (یہ خود اللہ کا کہنا ہے) اور اللہ سے بڑا کر بات کہنے میں کون سچا ہوسکتا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
94۔ اس آیت میں اللہ نے خبر دی ہے کہ تمام مخلوقات کا معبود صرف اللہ ہے، اس کے بعد اللہ نے قسم کھا کر کہا ہے کہ قیامت کے دن وہ تمام بنی نوع انسان کو ضرور جمع کرے گا، اور ہر ایک کو اس کے عمل کا بدلہ چکائے گا، پھر کہا کہ اللہ کی بات سے بڑھ کر کس کی بات سچ ہوسکتی ہے۔