سورة النازعات - آیت 37

فَأَمَّا مَن طَغَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پس جو شخص سرشک ہوا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(37) اس دن حق و باطل کا فیصلہ ہوجائے گا، اہل محشر مؤمن و کافر دو گروہوں میں منقسم ہوجائیں گے اور جنت و جہنم کے سوا کوئی تیسرا ٹھکانا نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جس نے اس دنیا میں اللہ سے سرکشی کی ہوگی، کبیرہ گناہوں کا ارتکاب کیا ہوگا۔