سورة النازعات - آیت 31
أَخْرَجَ مِنْهَا مَاءَهَا وَمَرْعَاهَا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
زمین (کے اندر) سے اس کا پانی اور چارہ نکالا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(31) اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا ملہ کی مزید نشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسی قادر مطلق نے زمین سے چشمے جاری کئے ہیں اور اسی نے زمین سے دانے، پھل، پودے اور درخت اگائے ہیں ۔