سورة النازعات - آیت 24

فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور پکار کریوں گویا ہوا میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں !۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(24)کہ لوگو ! میں ہی تمہارا سب سے بڑا معبود ہوں، سورۃ القصص آیت (38) میں اللہ تعالیٰ نے اس کے دعوئے الوہیت کو ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے : ﴿مَا عَلِمْتُ لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرِي Ĭ ” لوگو ! مجھے معلوم نہیں کہ میرے سوا تمہارا کوئی دوسرا معبود ہے۔ “