سورة النازعات - آیت 20

فَأَرَاهُ الْآيَةَ الْكُبْرَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر موسیٰ نے (فرعون کے پاس پہنچ کر) اسے بڑا نشان دکھایا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(20)موسیٰ (علیہ السلام) نے فرعون کے سامنے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیئے گئے اپنے دو بڑے معجزوں (یدبیضاء اور عصائے موسوی) کا اظہارکیا، ان کی لاٹھی سانپ بن کر زمین پر دوڑنے لگی۔