سورة النازعات - آیت 12

قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کہنے لگے یہ واپسی بڑے خسارے کی ہوگی

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(12)اگر بفرض محال ایسا ہوگا تو یہ بڑے خسارے کی بات ہوگی۔ مفسر ابوالسعود لکھتے ہیں کہ آیات (11/12) میں ان کے کفر مکرر کو بیان کیا گیا ہے، یعنی دوسری زندگی کے انکار اول کے بعد انہوں نے دوبارہ اس حقیقت کا انکار کیا، جسے ان دونوں آیتوں میں بیان کیا گیا ہے۔