سورة النبأ - آیت 24

لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس میں کسی ٹھنڈک اور پینے کا مزہ نہیں چکھیں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(24) اور جہاں انہیں کوئی ایسی ٹھنڈی چیز نہیں ملے گی جو آگ کی گرمی کو کم کرسکے اور نہ کوئی ایسی پینے کی چیز ملے گی جو ان کی پیاس بجھا سکے۔