سورة النبأ - آیت 13

وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ایک روشن چراغ (یعنی آفتاب) بنایا (٤)۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(14)اور ہم نے آفتاب کو پیدا کیا ہے جو دنیا والوں کو دن کی روشنی دیتا ہے اور اس میں تمازت و حرارت ہے جس کے سبب پھل پکتے ہیں اور دیگر کئی منافع ہیں۔