سورة النبأ - آیت 11

وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور دن کو معاش کا وقت بنادیا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(11)اور ہم نے دن کو تلاش معاش کا وقت بنایا ہے انسان دن کی روشنی میں اپنی اور اپنے بال بچوں کی روزی حاصل کرنے کے لئے ہاتھ پاؤں چلاتا ہے، ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتا ہے اور مشاغل زراعت و تجارت میں لگا رہتا ہے، یہاں تک کہ پھر رات آجاتی ہے یہ تمام چیزیں باری تعالیٰ کی قدرت اس کے علم اور اس کی حکمت و رحمت کے مظاہر ہیں۔