سورة المرسلات - آیت 48

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جب ان (منکروں) سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ تعالیٰ کے آگے جھکو) تو وہ نہیں جھکتے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(48) ان مجرمین مکہ سے جب کہا جاتا تھا کہ تم لوگ دین حق کو قبول کرلو، اللہ کے نماز پڑھو اور اس کے لئے خشوع و خضوع اختیار کرو تو ان کی گردنیں اکڑ جاتی تھیں۔