سورة المرسلات - آیت 29
انطَلِقُوا إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس دن منکروں سے کہا جائے گا) اب چلواس عذاب کی طرف جس کی تم تکذیب کیا کرتے تھے (٣)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(29) جو لوگ دنیا کی زندگی میں آخرت اور عذاب نار کو جھٹلاتے تھے، قیامت کے دن ان سے جہنم پر مامور فرشتے کہیں گے کہ جس جہنم کی تم تکذیب کرتے تھے اس میں داخل ہوجاؤ۔