سورة الإنسان - آیت 6

عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے بندے پئیں گے اور جہاں چاہیں گے اسے بہالے جائیں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(6)اور وہ لذیذ شراب کبھی ختم نہیں ہوگی، اس لئے کہ وہ ہمیشہ جاری رہنے والا چشمہ ہوگا، جسے اہل جنت اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق جب اور جہاں چاہیں گے جاری کرلیں گے ادھر ان کا ارادہ ہوگا۔ اور ادھر چشم زدن میں ان کے سامنے جاری ہوجائے گا۔