سورة القيامة - آیت 40

أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَن يُحْيِيَ الْمَوْتَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا وہ اللہ اس پر قادر نہیں ہے کہ مردوں کو جلا اٹھائے؟

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(40)اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اے بنی نوع انسان ! جو اللہ قطرہ منی کو مختلف مدارج و مراحل سے گزار کر تمہیں پیدا کرنے پر قادر ہے، کیا وہ مردوں کو زندہ کرنے پر قادر نہیں ہے؟ وہ یقیناً اس پر قادر ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ وباللہ التوفیق۔