سورة القيامة - آیت 25
تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ان کو گمان ہوگا کہ ایسی سختی ان کے ساتھ ہونے والی ہے کہ ان کی کمر توڑ دے گی (٥)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(25)اس لئے کہ انہیں یقین ہوجائے گا کہ آج ان کے لئے کوئی خیر نہیں، انہیں ایسی سزا دی جائے گی جو ان کی ریڑھ کی ہڈی کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی، یعنی وہ انتہائی شدید عذاب میں مبتلا کئے جائیں گے۔