سورة القيامة - آیت 22

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس روز بہتوں کے منہ تروتازہ ہوں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(22) جو لوگ آخرت کو دنیا پر ترجیح دیتے ہیں، قیامت کے دن ان کے چہرے شاداب، پررونق اور پر نور ہوں گے اور جنت اور اس کی بے بہا نعمتوں کو پاک کر شاداں و فرحاں ہوں گے۔