سورة القيامة - آیت 20

كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہرگز نہیں بلکہ تم جلد حاصل ہونے والی چیز (متاع دنیا) سے محبت رکھتے ہو

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(20) چار معترضہ آیتوں کے بعد، جن میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو وحی کا علم حاصل کرنے کی تعلیم دی ہے، پھر آخرت، اس کی نعمتوں اور اس کے عذاب کا ذکر آگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو کفر آخرت کی نصیحت کی ہے اور کہا ہے کہ تم دنیا اس کی لذتوں اور شہوتوں کے پیچھے دوڑتے ہو۔