سورة المدثر - آیت 49
فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ان کو کیا ہوگیا کہ یہ اس نصیحت سے روگردانی کررہے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(49) اللہ تعالیٰ نے مشرکوں کی حالت پر اظہار حیرت کرتے ہوئے فرمایا : انہیں کیا ہوگا ہے کہ وہ اس قرآن سے اعراض کر رہے ہیں جس میں ان کے لئے عبرت و نصیحت ہے۔