سورة المدثر - آیت 37

لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

البتہ یہ اقدار وتخویف انہی کے لیے ہے جو تم میں سے نظر عبرت رکھتے ہیں اور جن کا دماغ فہم وتدبر کے لیے متحرک رہتا ہے یعنی جو تم میں سے آگے بڑھنا یاپیچھے ہٹنا چاہتے ہیں، ایک ہی خیال پر منجمد نہیں پتھر کی طرح

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور آیت (37)میں خبر دی ہے کہ یہ ان لوگوں کو ڈرانے والی ہے جو اللہ کی طاعت و بندگی میں دوسروں پر سبقت لے جانا اور جنت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ان کو بھی ڈرانے والی ہے جو اللہ کی اطاعت و بندگی سے پیچھے ہٹنا اور ہلاکت میں پڑنا چاہتے ہیں یعنی جہنم کا ذکر کر کے مؤمن و کافر دونوں کو ڈرانے کا کام ہوچکا۔