سورة المدثر - آیت 32

كَلَّا وَالْقَمَرِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

سچ کہتا ہوں، اور قسم ہے چاند کی

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(32/33/34) ابن جریر نے لکھا ہے کہ یہاں کفار قریش کے زعم باطل کی تردید ہے کہ وہ جہنم کے داروغوں کا مقابلہ کریں گے اور ان پر غالب آجائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : چاند کی قسم اور رات کی قسم جب وہ طلوع فجر کی وجہ سے ختم ہوجاتی ہے اور صبح کی قسم جب وہ روشن ہوتی ہے تم ان فرشتوں پر ہرگز غالب نہ آسکو گے۔