سورة المدثر - آیت 16

كَلَّا ۖ إِنَّهُ كَانَ لِآيَاتِنَا عَنِيدًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہرگز نہیں، وہ ہماری آیتوں سے بغض وعناد رکھتا ہے (٢)۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(16)ایسا نہیں ہوسکتا، اس کی یہ خواہش ہرگز پوری نہیں ہوگی، اس لئے کہ اس نے ہماری آیتوں کی صداقت کا یقین کرنے کے بعد ان کا انکار کردیا اور حق کو پہچاننے کے بعد اسے قبول نہیں کیا۔