سورة المزمل - آیت 12
إِنَّ لَدَيْنَا أَنكَالًا وَجَحِيمًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
بالاآخر کیسانتیجہ پاتے ہیں ہمارے پاس اگر ان کے لیے مہلت تھی تو اب ان کے جکڑنے کے لیے بیڑیاں اور ان کی عقوبت کے لیے آگ بھی ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(12)اور کہا ہے کہ جو لوگ آپ کی تکذیب کرتے ہیں، ان کے لئے آخرت میں ہمارے پاس لوہے کی بیڑیاں ہیں، جہنم کی دہکتی ہوئی آگ ہے۔