سورة الجن - آیت 8

وَأَنَّا لَمَسْنَا السَّمَاءَ فَوَجَدْنَاهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِيدًا وَشُهُبًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور یہ کہ، ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو دیکھا کہ وہ سخت پہرہ داروں اور شہابوں سے پٹا پڑا ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(8) انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے آسمان سے قریب ہو کر فرشتوں کی باتیں سننی چاہی، تو اسے نگرانی کرنے والے بہت ہی قوی فرشتوں سے بھرا ہوا پایا اور انگاروں کا سامنا کرنا پڑا۔