سورة نوح - آیت 16

وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور آسمانوں میں) خدا تعالیٰ نے چاند کو بھی بنایا جوایک نور ہے اور سورج کو بھی بنایا کہ ایک روشن مشعل ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(16) اور اللہ تعالیٰ نے ماہتاب کو آسمان دنیا میں رکھا ہے جس کی روشنی سے زمین روشن رہتی ہے اور آفتاب کو اہل زمین کے لئے چراغ کی حیثیت دی ہے تاکہ لوگ دن کی روشنی میں حصول معاش کی کوشش کریں۔