سورة نوح - آیت 5

قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

نوح نے (اپنا فرض رسالت ادا کرچکنے کے بعد بالآخر) عرض کی خداوند، میں نے شب وروز دعوت حق دی

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(5) لیکن ان کی قوم نے ہزار کوشش کے باوجود ان کی دعوت قبول نہیں کی، تو انہوں نے اپنے رب کے حضور شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے پروردگار میں اپنی قوم کو دن رات توحید اور عمل صالح کی طرف بلاتا رہا۔