سورة المعارج - آیت 41

عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کہ جیسے لوگ اب ہیں ہم انہیں بدل کرکے ان سے اچھی قوم لائیں اور اس کام میں کسی نے بھی ہم پر سبقت حاصل نہ کی ہوگی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(41)اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مشرقوں اور مغربوں کے رب کی قسم ! ہم یقیناً اس پر قادر ہیں کہ روز قیامت انسانوں کو ان کے موجودہ جسم سے اچھا جسم دے کر پیدا کریں اور ہم ایسا کرنے سے عاجز نہیں ہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ القیامہ آیات (3/4)میں فرمایا ہے : ﴿أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُ بَلَىٰ قَادِرِينَ عَلَىٰ أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُ Ĭ کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع نہیں کریں گے ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ ہم اس کی پور پور تک درست کردیں۔