سورة المعارج - آیت 39
كَلَّا ۖ إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ تو ہونا نہیں ان کو معلوم ہے کہ ہم نے جس چیز سے ان کو پیدا کیا ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(39)ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا، اس لئے کہ انہوں نے اپنی روحوں کو شرک و معاصی کے ذریعہ پلید بنارکھا ہے، دوسری بات یہ ہے کہ کیا وہ اپنی پیدائش کی حقیقت کو بھول گئے ہیں، وہ تو ایک نطفہ حقیر سے پیدا کئے گئے ہیں، پھر یہ تکبر کیسا، وہ تو کسی چیز کی قدرت نہیں رکھتے ہیں، پھر وہ کیسے دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ جنت میں ضرور داخل ہوں گے۔