سورة المعارج - آیت 38

أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیاان میں سے ہر شخص یہ لالچ رکھتا ہے کہ نعمت بھری جنت میں داخل کرلیاجائے گا؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(38) مشرکین مکہ مسلمانوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہتے تھے کہ اگر یہ لوگ جنت میں جائیں گے تو ہم ضرور جنت میں جائیں گے، اسی کی تردید کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا ان میں سے ہر ایک شخص لالچ کرتا ہے کہ وہ نعمتوں والی جنت میں جائیں گے؟