سورة المعارج - آیت 20

إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جب اس پر کوئی مصیبت آتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(٧) انسان طبعی طور پر ایسا پیدا کیا گیا ہے کہ جب اسے کوئی بھاری مصیبت لاحق ہوتی ہے تو دامن صبر اس کے ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے واویلا کرنے لگتا ہے اور انتہائی بے چینی اور اضطراب کا اظہار کرنے لگتا ہے اور جب اللہ کی جانب سے مال و دولت سے نوازا جاتا ہے تو پر لے درجے کا بخیل بن جاتا ہے، اپنے اوپر اللہ کے احسانات کو بھول جاتا ہے اور اپنوں اور غیروں پر اس میں سے ایک پیسہخرچ کرنے کے تصور سے اس کی جان نکلنے لگتی ہے۔