سورة المعارج - آیت 11

يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

مجرم چاہے گا کہ کاش وہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنے بیٹوں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(11/12/13/14) اس دن ایک دوسرے کو نہ پوچھنا اس لئے نہیں ہوگا کہ ان کے درمیان کوئی حجاب حائل ہوگا بلکہ دوسروں کے بارے میں سوچنے کے لئے کسی کے دل میں اس دن گنجائش ہی نہیں ہوگی، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ” لوگوں کو ان کے خویش و اقارب یاد دلائے جائیں گے، اور ان سے ان کی پہچان کرائی جائے گی“ لیکن ہر ایک دوسرے سے بھاگے گا۔ اس دن کافر تمنا کرے گا کہ کاش ! کوئی ایسی صورت نکل آتی کہ وہ اپنی اولاد، بیوی، بھائی، سارا خاندان اور سارا عالم دے کر اپنی نجات کرا لیتا، یعنی وہ ایسی گھڑی ہوگی کہ جن سے وہ دنیا میں بے انتہا محبت کرتا تھا، ان کی بھی قربانی دے کرصرف اپنی جان چھڑا لینا چاہے گا۔