سورة المعارج - آیت 8

يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جس روز کہ آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح سرخ ہوجائے گا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(8)اس دن کی ہولناکیوں کو بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس دن آسمان ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا اور پگھلے ہوئے تانبے کے مانند بہہ پڑے گا۔