سورة المعارج - آیت 7

وَنَرَاهُ قَرِيبًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم اسے قریب سے ردیکھ رہے ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(7) لیکن ہمارے نزدیک تو اس کا دن بہت ہی قریب ہے، اس لئے کہ اس کا آنا یقینی ہے اور ہر آنے والی چیز قریب ہی ہوتی ہے۔ ہم اپنی صفت رحمت اور حلم کی وجہ سے ان پر عذاب لانے میں جلدی نہیں کر رہے ہیں۔