سورة الحاقة - آیت 25

وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِشِمَالِهِ فَيَقُولُ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جس کا نامہ (اعمال) اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا کاش میرا نامہ اعمال مجھے نہ ملاہوتا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(25) اور اس دن جس کا صحیفہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ بدبخت اور نامراد ہوگا اور شدت حزن و ملال کی وجہ سے کہے گا کہ اے کاش ! میرا نامہ اعمال مجھے نہ دیا گیا ہوتا۔