سورة القلم - آیت 24

أَن لَّا يَدْخُلَنَّهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُم مِّسْكِينٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کہ دیکھنا کہ آج کوئی غریب آدمی باغ کے اندر نہ آنے پائے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(24)تاکہ کوئی فقیر و محتاج جان نہ جائے اور ان کے ساتھ لگ نہ جائے جیسا کہ ان کے باپ کے زمانے میں ہوتا تھا، یعنی ان کی نیت خراب ہوگئی، انہوں نے اس مال سے اللہ کا حق ادا کرنا نہیں چاہا۔