سورة الملك - آیت 17

أَمْ أَمِنتُم مَّن فِي السَّمَاءِ أَن يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ۖ فَسَتَعْلَمُونَ كَيْفَ نَذِيرِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یا جو آسمان میں ہے تمہیں اس کے غضب کا کوف نہیں رہا کہ تم پر پتھراؤ کرے؟ عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ ہمارا ڈرانا کیسا تھا (٤)۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(17)اور وہ اس پر بھی قادر ہے کہ تمہیں ہلاک کرنے کے لئے ایک تیز و تند ہوا بھیج دے، جو کنکریوں اور پتھروں کی تم پر بارش کر دے اور تم یکسر ہلاک ہوجاؤ، اور تب تمہیں معلوم ہوجائے کہ وہ عذاب کیسے آتا ہے جس سے تمہیں ہمارے انبیاء ڈرایا کرتے تھے۔