سورة الطلاق - آیت 5

ذَٰلِكَ أَمْرُ اللَّهِ أَنزَلَهُ إِلَيْكُمْ ۚ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُعْظِمْ لَهُ أَجْرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ اللہ کا حکم ہے کہ جو تمہاری طرف نازل کیا ہے اور جو اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے گناہ اس سے دور کردے گا اور اس کابڑا اجر دے گا (٣)۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (5) میں فرمایا کہ مذکورہ بالا آیتوں میں طلاق، رجعت اور عدت کے جو احکام بیان کئے گئے ہیں، وہ سب احکام الٰہی ہیں جنہیں اللہ نے اس لئے نازل فرمایا ہے تاکہ بندے ان پر عمل کریں اور جو اللہ سے ڈرے گا، اللہ اس کے گناہوں کو معاف کر دے گا اور اسے اجر عظیم سے نوازے گا، یعنی اسے جنت میں داخل کر دے گا۔