سورة التغابن - آیت 13

اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اللہ تعالیٰ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں لہذا مومنوں کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(13) اوپر کی آیتوں میں جس باری تعالیٰ نے اپنی اطاعت اور اپنے رسول کی اطاعت کا حکم دیا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جس کے سوا کوئی لائق بندگی نہیں ہے، اس لئے مؤمنوں کو ہر حال میں صرف اسی قادر مطلق ذات پر بھروسہ کرنا چاہئے۔