سورة التغابن - آیت 10
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ خَالِدِينَ فِيهَا ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
و اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کی تکذیب کی یہ لوگ جہنمی ہیں اس میں ہمیشہ رہیں گے اور وہ بہت براٹھکانہ ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(10) آیت میں روز قیامت کافروں کی شقاوت و بدبختی کا سبب بیان کیا گیا ہے کہ جو لوگ دنیا میں کفر کی راہ اختیار کریں گے اور اللہ کی آیتوں کی کبر و عناد کی وجہ سے جھٹلائیں گے، آخرت میں ان کا ٹھکانہ جہنم ہوگا، جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہوگا۔