سورة المنافقون - آیت 9
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ اللَّهِ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اے ایمان والو ! تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کی یاد سے غافل نہ کردے، اور جوایسا کریں گے تو وہی لوگ سخت نقصان اٹھانے والے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(9) گزشتہ آیتوں میں منافقین کے ان برے عادات و خصائل کا ذکر ہوا جن کے نتیجے میں وہ لوگ اللہ کی یاد سے غافل ہوگئے تھے اور اب مؤمنوں سے کہا جا رہا ہے کہ دیکھو تم ان کی طرح نہ ہوجاؤ اور اپنے مال و دولت اور اولاد کی اندھی محبت میں اس طرح نہ کھو جاؤ کہ اللہ کی یاد سے غافل ہوجاؤ، جو دنیا و آخرت میں ہر خسران ہلاکت کا سبب اول ہے۔