سورة الجمعة - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ الجمعہ مدنی ہے، اس میں گیارہ آیتیں اور دو رکوع ہیں تفسیر سورۃ الجمعہ اس سورت کانام آیت (9) سے ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : قرطبی نے لکھا ہے کہ یہ سورت تمام کے نزدیک مدنی ہے۔ بیہقی نے اپنی کتاب ” الدلائل“ میں ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ الجمعہ مدینہ میں نازل ہوئی تھی۔ مسلم، ابوداؤد، ترمذی اور ابن ماجہ وغیرہم نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ نبی کریم (ﷺ) جمعہ کی نماز میں سورۃ الجمعہ اور المنافقون کی تلاوت فرماتے تھے۔