سورة الحشر - آیت 1

سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ کی تسبیح بیان کرتے ہیں اور وہی غالب اور بڑی حکمت والا ہے (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(1) سورۃ الحدید کی آیت (1) کی تفسیر میں بیان کیا جا چکا ہے کہ آسمان اور زمین میں جتنے حیوانات، نباتات اور جمادات ہیں، سب اللہ کی پاکی اور بڑائی بیان کرتے ہیں اور اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ وہ ذات برحق اپنے لئے کسی قسم کے ساجھی اور اولاد وغیرہ سے پاک ہے، وہ اکیلا ہے، اور ہر قسم کی عبادت کا تنہا حقدار ہے، ربوبیت، الوہیت، علم، قدرت اور مخلوقات کی تدبیر میں اس کا کؤی شریک نہیں ہے۔