سورة المجادلة - آیت 16
اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
انہوں نے اپنے بچاؤ کے لیے اپنی قسموں کو ڈھال بنارکھا ہے جس کی آڑ میں وہ اللہ کی راہ سے روکتے ہیں لہذا ان کے لیے ذلیل وخوار کرنے والا عذاب ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (16) میں İفَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِĬ کا ایک مفہوم یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ وہ جھوٹی قسموں کی وجہ سے اپنے بارے میں اللہ کے حکم یعنی قتل سے بچتے رہے، لیکن آخرت میں وہ اللہ کے رسوا کن عذاب سے نہ بچ سکیں گے۔